15 اپریل 2014 - 17:28
افغانستان میں پانچ امریکی فوجی ہلاک

افغانستان کے شمال میں ہونے والے دھماکے میں پانچ امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق طالبان ترجمان "ذبیح اللہ مجاہد" نے دعوی کیا ہے ، طالبان گروہ کے افراد نے آج افغانستان کے صوبے بغلان کے جوشی نامی شہر کے مضافات میں امریکی فوجیوں کے ایک ٹینک کے قریب بم دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں پانچ امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ "ذبیح اللہ مجاہد" نے دعوی کیا کہ افغانستان کی فوج کے ایک ٹینک کو آج صوبے ننگرہار کے شہر دہ بالا کے علاقے تورسرک میں نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں تین افغان فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ طالبان ترجمان نے مزید دعوی کیا کہ صوبے ننگر ہار کے علاقے جادہ رینگ میں ہونے والے دہماکے کے نتیجے میں تین افغان پولیس اہل کار ہلاک ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ ابھی تک افغانستان و نیٹو کے فوجی ذرائع نے اس حوالے سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲