15 اپریل 2014 - 17:06
برطانیہ کے دار العوام کے ملازمین پارلیمانی نمائندوں کے جنسی تشدد کا نشانہ

برطانیہ میں تیار ہونے والی ایک ڈاکیومنٹری ٹیلی ویژن فلم کے نتائج کے مطابق برطانیہ کے دارلعوام کے ایک تہائی ملازم، کم از کم ایک مرتبہ اس ملک کے کسی بھی ایک پارلیمانی نمائندے کی جانب سے جنسی تشدد کا نشانہ بنے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  برطانیہ میں تیار ہونے والی ایک ڈاکیومنٹری ٹیلی ویژن فلم کے نتائج کے مطابق برطانیہ کے دارلعوام کے ایک تہائی ملازم، کم از کم ایک مرتبہ اس ملک کے کسی بھی ایک پارلیمانی نمائندے کی جانب سے جنسی تشدد کا نشانہ بنے ہیں۔ ایسنا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے ٹیلی ویژن Channel 4 نے اپنی ایک ڈاکیو منٹری فلم کی تیاری کے دوران برطانوی پارلیمنٹ کے 70 سے زیادہ ملازمین کہ جو دارالعوام میں مختلف عہدوں پر کام کررہے ہیں کو ایک سوالنامہ دیا، ان ملازمین میں سے ایک تہائی افراد نے اس سوالنامے میں جواب دیا کہ وہ کم از کم ایک مرتبہ، پارلیمانی نمائندوں کے جنسی تشدد کا شکار ہوئے ہیں اور جنسی تشدد کا نشانہ بنے والے خواتین سے زیادہ مرد حضرات ہیں۔ برطانیہ کے اس ٹیلی ویژن چینل نے اپنی اس رپورٹ میں کہا ہے کہ ان انکشافات کے بعد برطانیہ کی پارلیمنٹ کے ارکان کے اخلاقی کردار پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ برطانیہ کے اس ٹی وی چینل نے مزید کہا ہے کہ تحقیقات سے نشاندہی ہوتی ہے کہ پارلیمنٹ کے بعض ملازمین نے دارالعوام میں اپنی آنکھوں سے جنسی تشدد کا مشاہدہ کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲