ابنا: راشد احد کہا کہ صیہونی ریاست انتہا پسند یہودیوں کو قبلہ اول بیت المقدس میں بھیج کر در اصل پورے علاقے پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی ثالثی میں فلسطینی اتھارٹی اورصیہونی حکومت کے مذاکرات ناکام ہوتے رہیں گے اس لئے کہ ثالثی کا کردار وہ ملک ادا کر رہا ہے جس نے چالیس سے زیادہ بار اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کو ویٹو کیا ہے۔ راشد احد کا کہنا تھا کہ اگرعرب حکمران، اسرائیل کا ساتھ نہ دیں تو جس طرح حماس نے غزہ کی جنگ میں اسرائیل کو شکست دی تھی اسی طرح ہر محاذ پر اسرائیل کو شکست ہو گی۔
.......
/169