اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں آل خلیفہ کے گماشتوں نے آج صبح آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے نمائندہ’’ آیت اللہ حسین النجاتی‘‘ کے دفتر پر حملہ کر کے دفتر میں موجود دو علماء کو گرفتار کر لیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق آیت اللہ سیستانی کے دفتر سے گرفتار کئے گئے دو علماء کو ۶ گھنٹے تک سی آئی ڈی دفتر میں رکھا گیا اور ان کی توہین اور بے احترامی کی گئی۔
بحرین کے ہیومن رائٹس واچ نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے عالمی دینی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ آیت اللہ سیستانی کے دفتر کئے گئے اس حملے کی مذمت کریں اور حکومت بحرین کو اہل بیت(ع) کے پیروکاروں کے خلاف کسی بھی طرح کا اقدام کرنے سے باز رہنے پر دباو ڈالیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲