14 اپریل 2014 - 10:33
قبائیلیوں کی بازیابی کے لئے آپریشن جاری

پاکستان کے قبایلی علاقے خیبر ایجنسی سے اغوا کئے گئے قبائیلیوں کی بازیابی کیلئے سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قبائیلی علاقے خیبر ایجنسی اور اورکزئی ایجنسی کے سرحدی علاقوں میں کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ پولیٹیکل ایجنٹ کے مطابق گزشتہ روز وادی تیراہ کے علاقے حیدر کنڈاوٴ میں مویشی میلا لگایا گیا تھا جس پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے 100 سے زائد افراد کواغوا کرلیا تھا، ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے مغویوں میں سے بیشتر افراد کو چھوڑدیا ہے۔
پولیٹیکل ایجنٹ کا کہنا ہے کہ 7 کی رہائی کے بعد اب بھی متعدد افراد دہشت گردوں کے قبضے میں ہیں۔ مغویوں کی بازیابی کے لئے سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی اور اورکزئی ایجنسی کے سرحدی علاقوں میں کارروائی کی، جس سے متعدد شدت پسندوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ آپریشن کے دوران گن شپ ہیلی کاپٹروں نے ایف آر کوہاٹ کے علاقے میں بھی دہشت گردوں کی کمین گاہوں کو نشانہ بنایا اور ٹھکانے تباہ کیے۔

.......

/169

لیبلز