14 اپریل 2014 - 09:43
صوبہ قلمون کی اہم ترین گذرگاہ ’’صرخہ‘‘ پر مکمل کنٹرول، افواج تاریخی شہر’’ معلولا‘‘ میں داخل

شامی افواج نے دھشتگردوں کے مقابلے میں مزید کامیاباں حاصل کرتے ہوئے صوبہ قلمون کی اہم ترین گذرگاہ صرخہ کو فتح کر لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے قلمون کے علاقے صرخہ کو دھشتگردوں کے ناپاک وجود سے مکمل طور پر پاک کر لیا ہے اور اب اس علاقے میں دھشتگردوں کے ذریعے رکھے ہوئے بموں کا ناکارہ بنا رہی ہے۔
العالم کے نامہ نگار کے مطابق شامی افواج نے شہر صرخہ کے اطراف کی پہاڑیوں پر بھی مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ صرخہ کا علاقہ وہ اہم ترین گذرگاہ ہے جس سے "یبرود"، "صيدنايا"، "عين منين"، "معلولا"، "رنكوس"، "تلفيتا"، "بخعة"، "جبعدين"، "حلبون"، "النبک"، "القطيفه"، "الرحيبة"، "قارة"، "دير عطية"، "رآس المعره"، "السحل"، و"عسال الوردو" کے علاقوں کی طرف راستہ گذرتا ہے۔
العالم کے نامہ نگار کے مطابق شامی فوج صرخہ کے علاقے کو فتح کرنے کے بعد اس ملک کے تاریخی شہر معلولا میں داخل ہو گئی ہے اور اس عیسائی نیشن شہر معلولا میں داخل ہونے کے بعد مارتق اور القدیسین گرجا گھروں کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز