14 اپریل 2014 - 04:12
یمن کے انتخاباتی قوانین قومی آشتی مذاکرات کو نظر انداز کرنے کے مترادف

یمن میں الحوثی گروہ کے رہنما نے کہا ہے کہ اس ملک کے انتخاباتی قوانین، قومی آشتی مذاکرات کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ تسنیم نیوز نے یمنی میڈیا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ الحوثی گروہ کے رہنما "عبدالمالک الحوثی" نے آج کہا ہے کہ یمن کے نئے انتخاباتی قوانین ، عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش ہے اور الحوثی گروہ اس قسم کے قوانین کو تسلیم نہیں کرتا۔ یمن کے الحوثی گروہ کے رہنما کا بیان ایسی صورت حال میں سامنے آیا ہےکہ یمن کے اصلاح پارٹی کے ایک رہنما "محمد الیدومی" نے نئے انتخابی قانون سے فائدے اٹھاتے ہوئے ، قبل از وقت صدارتی انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا ہے۔ "عبدالمالک الحوثی" نے یمن کے تمام گروہوں کو قومی آشتی کی برقراری کے لئے دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں حتمی طور پر ایسی حکومت برسراقتدار آئے کہ جو یمن کی تمام اقوام کے حقوق کی ضامن ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲