ابنا: آمل شہر کی علوم قرآنی یونیورسٹی کے استاد اورتعلیمی وتحقیقاتی امورکے مشیر حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹرسید عبداللہ اصفہانی نے ۱۱اپریل کو صوبہ مازندران کے نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ طبرسی سے ملاقات کے دوران ستمبر کے مہینے میں ساری شہر میں علوم قرآنی یونیورسٹی کے افتتاح کی خبردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں اس سرکاری یونیورسٹی کے ۲۲شعبے سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے آمل شہرمیں علوم قرآنی یونیورسٹی کی د س سالہ کارگردگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیت اللہ جوادی آملی کی حمایت سے یہ یونیورسٹی مفت تعلیم دے رہی ہے اوراس میں بی اے،ایم اے اورپی ایچ ڈی کروائی جاتی ہے اوراسٹوڈنٹس کوماہانہ پیسے بھی دیے جاتےہیں۔
حجۃ الاسلام اصفہانی نے علوم قرآنی یونیورسٹی کو اسلامی جمہوریہ ایران کی باقاعدہ سرکاری یونیورسٹی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ آیت اللہ جوادی آملی، آیت اللہ حسن زادہ آملی اور آیت اللہ مکارم شیرازی کی حمایت سے یہ یونیورسٹی اس وقت قرآن کریم کی خدمت کررہی ہے۔