ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے ایران اور روس کے درمیان باہمی تعاون پر دوسرے ممالک کی تشویش کو بے جا اورغیر منطقی قراردیتے ہوئے رد کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران اور روس دو مستقل ممالک ہیں جن کے باہمی تعلقات معمول کے مطابق ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ایران اور روس کے پاس باہمی روابط کو فروغ دینے کے سلسلے میں بہت سی ظرفیتیں موجود ہیں اور دونوں ممالک سیاسی، تجارتی، صنعتی اور ثقافتی سطح پر باہمی روابط کو فروغ دے سکتے ہیں اور اس سلسلے میں دوسرے ممالک کی تشویش غیر منطقی اور ناقابل قبول ہے۔ واضح رہے کہ ایران اور روس تیل کے شعبہ میں اپنے روابط کو مزید فروغ دے رہے ہیں۔
.......
/169