12 اپریل 2014 - 10:09
ایران کے اہلسنت کی طرف سے حکومتی منصوبوں کی بھرپور حمایت کا اعلان

ایران کے اہلسنت، حکومت کے منصوبوں کی بھرپورحمایت کرتے ہيں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جنوب مشرقی ایران میں واقع شہرزاہدان کے اہلسنت امام جمعہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کے منصوبوں کی حمایت پرتاکید کی ہے۔
ارنا کی رپورٹ کےمطابق زاہدان کے اہلسنت امام جمعہ اور مدرسہ دارالعلوم کے سربراہ مولوی عبدالحمید اسماعیل زھی نے نماز جمعہ کے خطبے میں کہا کہ صوبہ سیستان و بلوچستان کے ہر طبقے کے عوام بالخصوص اہلسنت، حکومت کے منصوبوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کومستحکم کرنے کےلئے اس کے منصوبوں کی ہمہ گیر حمایت کرتے ہیں۔
مولوی عبدالحمید اسماعیل زہی نے صدرمملکت ڈاکٹر حسن روحانی کے آئندہ دورہ سیستان و بلوچستان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرحسن روحانی کا دورہ نہایت اہم ہوگا اور یقینا مختلف پہلوؤں سے نتیجہ خیزثابت ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲