ابنا: ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ویانا ميں مذاکرات کے اختتام کے بعد یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین اشٹین کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ فریقین، نظریات کو قریب تر کرنے میں کوشاں ہيں اور یہ مذاکرات ، جنیوا معاہدے کی بنیاد پر اور اسی دائرۂ کار میں جس کا تعین جنوری میں کیا گيا تھا، انجام پائے، تاہم ابھی بھی اس سلسلے میں جن بعض مسائل پر اختلاف باقی ہے ان کے بارے میں ٹھوس مذاکرات کی ضرورت ہے۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کتھرین اشٹین نے بھی اس مشترکہ پریس کانفرنس ميں کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک نے مذاکرات میں ایران کے ایٹمی مسئلے کا حل تلاشنے کے لئے سفارتی کوششوں کے دائرے میں بنیادی اور تفصیلی مذاکرات انجام دیئے ۔کیتھیرین اشٹین نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کی اگلی تاریخ 13 مئی اعلان کی ہے ۔ کل کے مذاکرات کے اختتام پر فریقین نے مشترکہ بیان کے مسودے کی تدوین پر اتفاق رائے کیا ۔



.......
/169