10 اپریل 2014 - 11:26
شام کے شہر حمص میں بم دھماکہ، 25 افراد ہلاک

شام کے شہر حمص میں القاعدہ سے وابستہ سعودی نواز دہشت گردوں کے 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور 107 زخمی ہوگئے ہیں۔

ابنا: شام کے شہر حمص میں القاعدہ سے وابستہ سعودی نواز دہشت گردوں کے 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور 107 زخمی ہوگئے ہیں اطلاعات  کے مطابق شام کے شہر حمص میں 2 کاروں میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا جس کے پھٹنے سے 25 افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ 107 زخمی ہو گئے، ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے، دھماکوں کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ جائے وقوعہ پر موجود لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،محکمہ صحت کی جانب سے تمام اسپتالوں میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی ہے۔حکام کے مطابق دونوں بم دھماکے رہائشی علاقے میں ہوئے جہاں مختلف دفاتر بھی ہیں جبکہ دھماکوں کے باعث ملٹری انٹیلی جنس کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا، دھماکہ القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد تنظیم نے کیا ہے جسے سعودی عرب، اسرائیل اور امریکہ کی سرپرستی حاصل ہے ۔
شام ميں ملک گير آپريشن ميں فوج کي مسلسل کاميابيوں کے ساتھ ہي دہشتگرد گروہوں کے درميان اختلاف بھي شديد تر ہوگيا ہے -  شام کي فوج نے بدھ کے روز صوبے دمشق اور ادلب کے مضافات ميں  دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کرکے ان کو تہس نہس کرديا - شام کي فوج نے اسي طرح شمالي صوبہ حلب  يبرود اور حمص  ميں بھي دہشت گردوں کے ٹھکانوں پروسيع حملے  کرکے دہشت گردوں کو کافي نقصان پہنچايا اور ان علاقوں سے دہشت گردوں کو پسپائي پر مجبور اور دمشق اور ادلب کے نواحي علاقوں کو دہشت گردوں  سے پاک کرديا -  درايں اثنا دہشت گردں کے خلاف فوج کے کامياب اور ہمہ گير آپريشن کے باعث تين سو چواليس دہشت گردوں نےہتھيار ڈال کر خود کو فوج کے حوالے کرديا ہے -  اسي طرح  فوج کے کامياب آپريشن کے باعث دہشت گردوں کے مابين اختلافات بڑھ گئے ہيں  دہشت گرد گروہوں نے ايک بيان جاري کرکےکہا ہے کہ جن علاقوں پر ان کا قبضہ ہے انہيں  فوج کے حوالے کرديں گے-
شام کے ذرائع نے رپورٹ دي ہے کہ مغربي شہر حمص ميں دہشت گردوں نے ايک بيان جاري کرکے کہا ہے کہ آئندہ اڑتاليس گھنٹے ميں اس شہر کو فوج کے حوالے کرديا جائے گا-  شام کے مختلف علاقوں ميں دہشت گردوں کے خلاف فوج کي مسلسل کاميابياں ايسي حالت ميں جاري ہيں کہ ملک کے سياسي حالات بھي شامي حکومت کے حق ميں ہيں اور اسي بنا پر  شام کے وزير اطلاعات ونشريات عمران الزعبي نے  اعلان کيا ہے کہ صدارتي اليکشن اپنے وقت پر ہوگا - توقع کي جارہي ہے کہ شام ميں صدراتي اليکشن جولائي ميں ہوگا-

.......

/169