اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روسی میڈیا نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے شام میں سرگرم غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو جدید ہتھیاروں کی فراہمی شروع کردی ہے۔
روسی میڈیا کے مطابق واشنگٹن نے شام میں بشارالاسد حکومت کے خلاف لڑرہے دہشتگردوں اور باغیوں کو انتہائی طاقتور ٹینک شکن ہتھیاروں سمیت دیگر اسلحہ فراہم کیا ہے۔ اور میزائلوں سمیت یہ اسلحہ شام کے دہشتگردگروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔
میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق امریکی چئرمین جائنٹ چیفز مارٹن ڈیمسی نے اسرائیلی حکام سے کہا تھا کہ وہ اسلحہ پہنچانے کے دوران سعودی طیاروں کی مدد لیں گے۔
شامی دہشتگردوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا یہ فیصلہ حال ہی میں امریکی صدر کے سعودی عرب کے دورے کے دوران کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲