8 اپریل 2014 - 12:43
عراقچي کی روس اور چین کے نائب وزراء خارجہ سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ نے ویانا میں مذاکرات سے قبل روس اور چین کے نائب وزراء خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ نے ویانا میں گروپ 1+5 کے ساتھ  مذاکرات سے قبل روس اور چین کے نائب وزراء خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اطلاعات کے مطابق گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان ویانا میں مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے مذاکرات میں ایران کے وزير خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی اور گروپ 1+5 کی سربراہ کتھرین اشٹائن بھی موجود ہیں۔

.......

/169