7 اپریل 2014 - 13:55
عراق میں پولیس کی کامیاب کاروائیاں، ۵۰ دھشتگرد ہلاک

عراق کے مختلف علاقوں میں دہشت گردانہ حملے بدستور جاری ہیں ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمالی شہر سامراء میں چارپولیس اہلکار ہلاک اور گيارہ دیگر زخمی ہوگئے۔ کل بھی شہر بعقوبہ کے مختلف علاقوں میں ہونے والے حملوں میں چار افراد مارے گئے اسی طرح چھ افراد، پولیس کی وردی میں ملبوس عناصر کے ہاتھوں ہلاک ہوگۓ۔ پولس نے داعش گروپ کے ایک سرغنہ اور اس کے دو دیگر ساتھیوں کو بھی بعقوبہ میں موت کے گھاٹ اتار دیا۔ جرف الصخر، حلہ، اور جنوبی بغداد کے علاقوں میں بھی پولیس نے داعش گروہ اور عراق کی سابق بعث پارٹی کے حامیوں پر مشتمل 50 افراد کو ہلاک اور 70 سے زیادہ کو گرفتار کرلیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲