6 اپریل 2014 - 19:32
مصر کے دو قبائلوں کے درمیان تصادم، ۲۳ افراد ہلاک اور زخمی

مصر کے صوبہ اسوان میں دو قبائل کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق مصر کے جنوبی صوبہ اسوان میں النوبہ اور الھلائل نامی دو قبائل سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں میں معمولی بات پر جھگڑا ہوگیا۔ اس دوران بچوں نے ایک دوسرے کے گھروں کی دیواروں پر نازیبا کلمات لکھ دیئے جس نے تنازع کو مزید ہوا دی اور جھگڑا مسلح تصادم پر منتج ہوا۔ دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر مورچہ بند فائرنگ کی اور ایک دوسرے کے گھروں پر دستی بم پھینکے۔ دو روزہ تصادم کے نتیجے میں اب تک 23 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوچکے ہیں، حالات پر قابو پانے کے لئے شورش زدہ علاقے میں پولیس کے علاوہ فوج بھی تعینات کردی گئی ہے، اس کے علاوہ مصر کے نگراں وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے بھی علاقے کا دورہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ مقامی سطح پر انتظامیہ نے قبائلی عمائدین سے ایک مرتبہ پھر معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲