اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں ایک سو سے زائد اراکین نے یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد کا مقابلہ کرنے کے لئے پارلیمنٹ میں تجویز پیش کی ہے اور اس کو فوری طورپر منظوری دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ پارلیمنٹ کے رکن حسین علی دلیگانی نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ اس تجویز میں حکومت سے مطالبہ کیا گيا ہے کہ جن ملکوں نے یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا ہے اس کے ساتھ اقتصادی اور سیاسی تعاون پر نظر ثانی کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس تجویز کے مطابق کوئي بھی یورپی عہدیدار ایران کے دورے میں بغیر اجازت کے ہر ایک سے نہیں مل سکتا ہے۔ ادھر مجلس شوراے اسلامی نے پاکستان کے ساتھ ایران کے سکیوریٹی تعاون کے بل کو منظوری دیدی ہے۔ ایران کی پارلیمنٹ نے آج ایک سو ستاسی ووٹوں سے اس بل کو منظوری دی ہے۔ ایرانی کابینہ نے یہ بل پارلیمنٹ میں پیش کیا تھا۔
.............
242