6 اپریل 2014 - 14:37
افغانستان کے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج  کا سلسلہ شروع

صدر حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ افغان عوام نے صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈال کر دنیا کے سامنے افغانستان کو جمہوری ملک ثابت کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ طالبان کی دھمکیوں اور حملوں کے خطروں کے باوجود صدر حامد کرزئی کے جانشین کے انتخاب کے لیے ہونے والے صدارتی انتخاب بھاری ٹرن آؤٹ کے بعد پرامن اور کامیاب انداز میں اختتام پذیر ہو گئے ہیں اور افغانستان کے صدارتی انتخابات میں ابتدائی نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔  الیکشن کمیشن کے مطابق ستر لاکھ سے زائد افراد نے اس انتخاب میں ووٹ ڈالے، جن میں سے پینسٹھ فیصد تعداد مردوں اور پینتیس فیصد خواتین کی رہی،موصولہ رپورٹوں کے مطابق افغانستان میں ۔دھمکیوں اور شدید بارش کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دارالحکومت کابل سمیت دوسرے شہروں  میں لوگوں نے بڑی تعداد میں انتخابی عمل میں حصہ لیا اور اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔تین سرکردہ امیدواروں نے اپنی اپنی کامیابی کے دعوے شروع کردیے۔ ابتدائی طور پر بیس صوبوں سے نتائج کے آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخابات کے نتائج خطے میں امن اور استحکام لائیں گے، انہوں نے ابتدائی نتائج اپنے حق میں آنے کا دعویٰ کیا ہے، دوسرے صدارتی امیدوار اشرف غنی نے بھی کچھ صوبوں میں واضح برتری کا دعویٰ کیا ہے۔ صدر حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ افغان عوام نے صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈال کر دنیا کے سامنے افغانستان کو جمہوری ملک ثابت کردیا ہے۔

................

242