5 اپریل 2014 - 14:51
صوبہ سندھ کے ضلع تھر میں قحط سے صورتحال مزید ابتر

پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع تھر پار کر میں قحط سے صورتحال مزید ابتر ہوتی جارہی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  اطلاعات کے مطابق ایک سو چھیانوے بچے قحط کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگئے ہیں۔ سماء نیوز کے مطابق سندھ کی سرکاری تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق جو جمعے کو سامنے آئي ہے ایک سو چھیانوے بچے گذشتہ دو ماہ آٹھ دنوں کے اندر جاں بحق ہوئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق حکومت سندھ نے تھر پار کر کے علاقے کو آفت زدہ قراردے دیا ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ ڈپٹی کمشنر نے بحرانی صورتحال سے اعلی حکام کو آگاہ کردیا تھا۔ یہ رپورٹ سندھ ہائي کورٹ کے حکم پر تیار کی گئي تھی۔ جنگ آن لائين کے مطابق اس رپورٹ میں چار سرکاری محکموں کو بحرانی صورتحال کا ذمہ دار قراردیا گيا ہے۔ اس سے قبل وزیر اعظم نے شہر تھرپار کر اور اطراف کے علاقوں کا دورہ کیا تھا اور سندھ کے اعلی حکام سے ملاقات میں بچوں کی موت کو افسوسناک قراردیا تھا۔ وزیر اعظم نے سندھ کے حکام سے قحط کے شکار افراد کو فوری طورپر امداد فراہم کرنے کی ھدایت بھی دی تھی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہےکہ جو حکام تھر پار کر کے حالات کو بحرانی بنانے کے ذمہ دار قرارپائيں گے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئي ہونی چاہیے۔

...........

242