اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی سما کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے ہفتے کے دن مغربی کنارے میں واقع رام اللہ کے قریب بیتونیا سٹی میں صہیونی جیل عوفر کے سامنے دھرنا دینے والے فلسطینیوں کو منتشر کرنے کے لۓ ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تیرہ فلسطینی زخمی ہوگۓ۔ اسرائیلی فوجیوں نے متعدد فلسطینیوں کو اغواء بھی کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ صہیونی جیل عوفر میں سیکڑوں فلسطینی قید ہیں جن کو انتہائي ابتر صورتحال کا سامنا ہے۔ صیہونی فوج نے جمعے کے دن بھی رام اللہ شہر میں فلسطینی نمازیوں پر حملہ کر کے دسیوں افراد کو زخمی کر دیا تھا۔ صہیونی فوجیوں نے کل مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینی مظاہرین پر حملہ کر کے پندرہ افراد کو زخمی کر دیا تھا۔
.............
242