5 اپریل 2014 - 14:29
 لبنان کی دفاعی اسٹریٹیجی کے بارے میں مذاکرات کا خیرمقدم

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے لبنان کی دفاعی اسٹریٹیجی کے بارے میں مذاکرات کا خیرمقدم کیا ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  لبنان کے المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے  ڈپٹی سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ وہ پہلا فریق ہے جس نے دفاعی اسٹریٹجی کے بارے ميں مذاکرات پر اتفاق رائے کیا ہے ۔ شیخ نعیم قاسم نے لبنان کے صدر میشل سلیمان کے بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ نے لبنان میں دیگر فریقوں اور سیاسی گروہوں کے ساتھ مذاکرات کے راستے کو بند نہیں کیاہے بلکہ غیر حقیقت پسندانہ مطالب کا بیان، اس کے تعطل کا سبب بنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ لبنان نے تمام مسائل کے بارے میں مذاکرات کے لئے اپنی آمادگي کا اعلان کیاہے ۔ واضح رہے کہ میشل سلیمان نے گذشتہ دنوں حزب اللہ کے خلاف موقف اپناتے ہوئے، قومی مذاکرات کو ناکامی سے دوچار کردیا تھا، لیکن گذشتہ روز سیاسی شخصیات اور مختلف ملکوں کے  سفیروں کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے اپنا بیان تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ لبنان کے کردار کی اہمیت ، دن بہ دن اس ملک کے سیاسی مسائل میں مزید آشکارہ ہوتی جارہی ہے اور دفاعی اسٹریٹجی کی تدوین اس مزاحمتی گروہ کی شرکت کے بغیر ممکن ہی نہيں ہے ۔ ان کے اس بیان پر لبنان کے مختلف سیاسی گروہوں نے حیرت اور تعجب کا اظہار کیا ہے ۔

.............

242