5 اپریل 2014 - 13:19
ایران کی تشویش دور کرنے کی کوشش کریں گے:پاکستان

پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ اسلام آباد ایران کے ساتھ مشترکہ سرحد پر سیکورٹی کی صورتحال کے بارے میں ایران کی تشویش کو دور کرنے کے لۓ اپنی پوری کوشش کرے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پرویز رشید نے کل نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف ایران اور پاکستان کی مشترکہ سرحد پر سیکورٹی سے متعلق ایرانی حکام کے اعتراضات کا جائزہ لینے کے لۓ ایران کا دورہ کرنے کا ارادہ  رکھتے ہیں۔ پرویز رشید نے ایران کو پاکستان کا دوست اور برادر ہمسایہ ملک قرار دیا اور کہا کہ اسلام آباد تہران کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لۓ اپنی تمام کوششیں بروئے کار لائے گا۔ پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات کے بیانات ایسے وقت سامنے آئے ہیں کہ جب اس سے قبل جیش العدل نامی ایک دہشتگرد گروہ نے رواں برس فروری کے مہینے میں ایران کے جنوب مشرقی  صوبے سیستان و بلوچستان میں واقع جکیگور کے علاقے سے ایران کے پانچ سرحدی محافظوں کو اغواء کر کے پاکستان منتقل کر دیا ہے۔

.............

242

لیبلز