5 اپریل 2014 - 07:55
ایران کے اغوا شدہ چار جوان اور ایک کی لاش پاکستان میں ایران کے رابط کی تحویل میں

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن اسماعیل کوثری نے کہا ہے کہ چار سرحدی جوانوں کو پاکستان میں ایران کے رابط کے حوالے کردیا گيا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  اسماعیل کوثری نے تسنیم نیوز کو بتایا کہ اغوا شدہ چارجوان اور ایک جوان کی لاش آج پاکستان میں ایران کے رابط کے سپرد کردی گئي ہیں تاہم یہ لوگ ابھی ایران نہیں پہنچے ہیں۔ ادھر ایک اور سکیورٹی عھدیدار نے فارس نیوز کو بتایا ہے کہ اغوا شدہ ایران کے جوانوں کو پاکستان میں ایرانی حکام کے حوالے کردیا گيا ہے۔
 دریں اثنا ایران کے پولیس چیف نے کہا ہے کہ جب تک ایرانی سرحدی فورسز کے جوان ایران نہیں آجاتے ان کی رہائي کی خبروں کی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔ مھر نیوز کے مطابق جنرل اسماعیل احمدی مقدم نے آج تہران میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ایرانی سرحدی جوانوں کی رہائي کے بارے میں کچھ رپورٹیں آئي ہیں تاہم گذشتہ چند دنوں میں صوبہ سیستان و بلوچستان کے حکام نے کچھ مفید اقدامات کئے ہیں جن سے ان جوانوں کی رہائي کی امید کی جاسکتی ہے۔ قابل ذکرہے جیش العدل نامی دہشتگرد گروہ کے ایک رکن عبدلروف ریگي نے جمعے کو العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو میں کہا تھا کہ ان کے گروپ نے ایرانی سرحدی جوانوں کو رہا کردیا ہے۔ واضح رہے اس دہشتگرد گروہ نے ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے سرحدی علاقے سے پانچ سکیوریٹی جوانوں کو اغوا کرلیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز