3 اپریل 2014 - 20:35
قاہرہ میں تین بم دھماکے، ۵ افراد جانبحق اور زخمی

مصر کے دار الحکومت قاہرہ میں آج ہوئے تین بم دھماکوں نے قاہرہ کو ہلا کر رکھ دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصر کے ذرائع کے مطابق قاہرہ میں آج ہوئے تین بم دھماکوں نے قاہرہ کو ہلا کر رکھ دیا۔
دو بم دھماکے پہلے قاہرہ یونیورسٹی کے قریب ہوئے جن کے باعث ایک شخص جانبحق اور ۴ زخمی ہوئے جبکہ تیسرا دھماکہ اسی جگہ پراس وقت ہوا جب سکیورٹی پولیس موقع پر پہنچی۔
اطلاعات کے مطابق ان دھماکوں میں ایک پولیس افسر جانبحق اور ۴ زخمی ہوئے ہیں۔
مصر کے وزیر داخلہ نے ان دھماکوں کے بعد اخوان المسلمین کو متہم ٹھرایا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲