اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبۂ سیستان و بلوچستان کے گورنر علی اوسط ہاشمی نے کہا ہےکہ ایران کے اغواء شدہ سرحدی محافظین کی آزادی کے لۓ سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ علی اوسط ہاشمی نے آج ارنا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بعض سائٹوں پر شائع ہونے والی اس خبر کو مسترد کردیا کہ ایران کے اغواء شدہ سرحدی محافظین کے بدلے میں چونتیس قیدیوں کو آزاد کیا جارہا ہے۔ علی اوسط ہاشمی نے مزید کہا کہ بعض سائٹوں نے یہ جھوٹی خبر شائع کی ہے اور اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ واضح رہےکہ بعض سائٹوں نے یہ دعوی کیا ہےکہ صوبۂ سیستان و بلوچستان کے گورنر نے ایک مقامی ریڈیو کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی سرحدی محافظوں کی آزادی کے بدلے میں چونتیس سنی قیدیوں کو آزاد کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ جیش العدل نامی دہشتگرد گروہ نے رواں برس فروری کے مہینے میں ایران کے صوبۂ سیستان و بلوچستان کے جکیگور علاقے سے پانچ ایرانی سرحدی محافظوں کو اغواء کرنے کے بعد پاکستان منتقل کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲