اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ العھد ویب سائٹ کے مطابق انسانی حقوق مرکز نے ثبوت وشواہد پیش کرکے کہا ہےکہ بحرین میں اردن کے چار سو ننانوے فوجی موجود ہیں۔ انسانی حقوق کے مرکز نے کہا ہےکہ اردنی فوجیوں کو بحرینی فوجیوں کے مقابل کافی زیادہ تنخواہ دی جاتی ہے اور یہ ملت بحرین کے انقلابی جوانوں کو سرکوب کرنے میں بڑی بے رحمی سے کاروائياں کررہے ہیں۔ آل خلیفہ کی نسل پرست حکومت سعودی عرب، پاکستان، اردن اور متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کی مدد سے ملت بحرین کو کچل رہی ہے۔ واضح رہے ملت بحرین اپنے حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲