3 اپریل 2014 - 06:51
ترکی کے لوگوں کے ہاتھوں شام کے زخمی تکفیریوں کی پٹائی

ترکی کے لوگوں نے شام کے زخمی دھشتگردوں کو ترکی کے ہسپتالوں میں لے جانے والی امبولینسوں کو روک کر تکفیری زخمیوں کی خوب پٹائی کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ترکی کے علاقے ’’اسکندرون‘‘ کے لوگوں نے شام سے تکفیری دھشتگردوں کو زخمی حالت میں علاج کے لیے ترکی لانے پر اعتراض کرتے ہوئے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق لوگوں نے زخمی دھشتگردوں سے بھری امبولینسوں کو ترکی کے شہر انطاکیہ میں لے جانے سے روک دیا اور زخمی دھشتگردوں کی خوب پٹائی کی۔
اسکندرون کے علاقے کے لوگوں کے اس شجاعانہ اقدام کے بعد امبولینسوں کو دوسرے راستے سے انطاکیہ کی طرف لے جایا گیا۔ واضح رہے کہ ترکی کے پرائویٹ ہسپتالوں نے شام کے زخمی دھشتگروں کا علاج کرنے کے ذریعے اپنی درآمد کا ایک بڑا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ دھشتگرد ان ہسپتالوں کو بھاری رقم ادا کرکے اپنا علاج معالجہ کرواتے ہیں جس کی وجہ سے ترکی ہسپتالوں کے مسئولین انہیں اپنے ہسپتالوں میں منتقل کر کے ان سے خوب کمائی کرتے ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۵۲

لیبلز