اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تقریب خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدرباراک اوبامہ گزشتہ روز سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس امریکہ روانہ ہوگئے جہاں انھیں میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر بات نہ کرنے کے سلسلے میں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے امریکہ انسانی حقوق کا سچا طرفدار اور حامی نہیں بلکہ اپنے مفادات کے لئے انسانی حقوق پر شور کرتا رہتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی حکام سے ملاقاتوں میں انسانی حقوق سے متعلق خدشات پربات نہ کرنے پر انسانی حقوق سے متعلق کام کرنیوالی سعودی اوربین الاقوامی تنظیمیں اوردیگر افراد صدر اوبامہ پرشدید تنقید کررہے ہیں۔ صدر اوبامہ ہفتے کوخواتین کے حقوق کی بحالی کیلیے کام کرنیوالی خاتون کارکن ماہا المنیف سے ملے تاہم انھوں نے شاہ عبداللہ کیساتھ مذاکرات میں انسانی حقوق کا معاملہ نہیں اٹھایا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے اہلکارکے مطابق صدراوبامہ کا رویہ مایوس کن رہا اورانھوں نے انسانی حقوق کے متعلق معاملات پربات کرنے کاموقع ضائع کردیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲