ابنا: رپورٹ کے مطابق شیخ "مہدی احمد الصمیدعی" نے عراق میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندہ دفتر کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین "رضا اسکندری" کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ شیعہ و سنّی کو چاہیے کہ وہ ہر قسم کے اختلافی مسائل سے پرہیز کریں اور علماء کرام کو اس حوالے سے پیشقدم ہونا چاہیے اور اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے۔ عراق کے مفتی اہل سنّت نے تاکید کی کہ اہل سنّت کو حتمی طور پر یہ جان لینا چاہیے کہ ان کا اصلی دشمن صہیونی ہیں نہ شیعہ۔ عراق کے اس مذھبی رہنما نے اس امر پر تاکید کے ساتھ کہ مسلمانوں کو اپنے مشترکات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اور جزوی مسائل اور اہمیت نہیں دینی چاہیے اور مذھب کے نام پر ایک دوسرے پر حملے اور قتل عام کسی صورت قابل قبول نہیں ہوسکتا اور مسلمان کا خون محترم ہے۔ "رضا اسکندری" نے اس ملاقات میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر تاکید کی۔......./169
30 مارچ 2014 - 19:30
News ID: 515115
عراق میں اہل سنّت مفتی نے نظریاتی و مذھبی اختلافات سے اجتناب پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذھبی اختلافات کو ہوا دینا حرام ہے۔