ابنا: ذرائع کے مطابق شام کے مفتی نے حکومت شام کی امن پسندانہ کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام میں حکومت کی مخالفت کئے جانے کی کوئی منطقی وجہ نہیں پائی جاتی۔جنوبی شام میں درعا کے گورنر نے بھی اس صوبے کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ملک کے دفاع میں کسی کوشش سے دریغ نہ کریں۔ دریں اثنا شام پر مسلط کردہ بحران کا حل تلاش کرنے میں عالمی سطح پر سست روی کا مظاہرہ کئے جانے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حکومت شام نے ہفتے کے روز ان پانچ سو مخالفین کو، جنھوں نے صوبے درعا میں شامی فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے تھے، رہا کردیا۔ ان افراد کو رہا کئے جانے کے موقع پر شام کے مفتی اور درعار کے گورنر بھی موجود تھے۔ حالیہ مہینوں کے دوران شام کی فوج نے بارہا مخالفین سے اپیل کی ہے کہ وہ ہتھیار ڈال دیں اور تسلیم ہوجائیں۔......./169
29 مارچ 2014 - 19:30
News ID: 515071
شام کے مفتی احمد بدرالدین حسون نے اپنے ملک کے جمہوری نظام حکومت کے مخالفین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشتگردی کے خلاف حکومت شام کی مہم کی بھرپور حمایت کریں۔