28 مارچ 2014 - 19:30
تھائی لینڈ: ہزاروں افراد کا حکومت مخالف مظاہرہ

تھائی لینڈ کے دار الحکومت بینکاک میں ہزاروں شہریوں نے حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔

ابنا: تھائی لینڈ کے دار الحکومت بینکاک میں ہزاروں شہریوں نے حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کی حکومت کے مخالفین نے ہفتے کے دن بینکاک میں مظاہرے کے ذریعے عام انتخابات کے انعقاد سے قبل سیاسی اصلاحات کۓ جانے کا مطالبہ کیا۔ تھائی لینڈ حکومت کے مخالف لیڈر سوتھپ تاگسوبان نے لامپینی پارک سے پارلیمنٹ کے قریب واقع رویال پلازہ تک جانے والے جلوس میں شرکت کی۔ سوتھپ تاگسوبان نے  کہا کہ مظاہرے کا مقصد موجودہ حکومت کی برطرفی ہے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل سوتھپ تاگسوبان نے کہا تھا کہ انتیس مارچ کو حکومت کے خلاف بہت بڑا جلوس نکالا جائے گا۔ تھائی لینڈ کی آئینی عدالت کی جانب سے گزشتہ ماہ ہونے والے عام انتخابات کے نتائج کو کالعدم قرار دیۓ جانے کے ایک دن بعد حکومت کے مخالفین کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کی بات کی جانے لگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲