27 مارچ 2014 - 19:30
سعودی عرب کے ملزمین شام کے دھشتگردوں میں شامل

ایک برطانوی مصنف اور تجزیہ کار نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ان ملزموں کو بھی شام میں لڑنے کے لئے بھیجا ہے جنہیں پھانسی کی سزا سنائي گئي ہے۔

ابنا: ایک برطانوی مصنف اور تجزیہ کار نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ان ملزموں کو بھی شام میں لڑنے کے لئے بھیجا ہے جنہیں پھانسی کی سزا سنائي گئي ہے۔ معروف برطانوی مصنف اور تجزیہ کار ہوگ ٹام لینسن نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب سے ان  بہت سے افراد کو جنہیں سزائے موت سنائي گئي ہے شام بھیجا گيا ہے تا کہ وہ تکفیری دہشتگردوں کے ہمراہ شام کے خلاف جنگ میں شریک ہوجائيں۔ انہوں نے لکھا ہےکہ ایسے افراد کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے لکھا ہےکہ سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک جو ان دہشتگردوں کی مالی اور فوجی حمایت کررہے ہیں اس بات سے پریشان ہیں کہ یہ جرم پیشہ لوگ وطن واپس آکر مسائل کھڑے کرسکتے ہیں۔ اس برطانوی مصنف نے لکھا ہے کہ شام میں لڑنے والے سعودی دہشتگردوں کی تعداد بارہ ہزار ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲