ابنا: پریس ٹی وی کے مطابق امریکی عہدیدار نے سی این این کے ساتھ انٹرویو میں اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ روسی فوج کے یوکرین میں داخل ہونے کا امکان ماضی سے کہیں زیاد بڑھ گیا ہے۔ امریکہ کے بعض فوجی اور انٹلی جنس حکام نے بھی کانگریس میں اپنے تجزیے میں کہا ہے کہ روسی فوج کے، سرزمین یوکرین میں داخل ہونے کے امکان کا جائزہ لیا جانا چاہیئے۔ امریکہ نے تخمینہ پیش کیا ہے کہ روس نے تیس ہزار سے زیادہ فوجی، یوکرین سے متصل مشرقی سرحدوں پر تعینات کر رکھے ہيں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
26 مارچ 2014 - 19:30
News ID: 514910
امریکی حکام نے دعوی کیا ہے کہ اس بات کا امکان پایا جاتا ہے کہ روسی فوجی یوکرین ميں داخل ہوجائیں۔