ابنا: روسیا الیوم ٹی وی چینل کی رپورٹ کےمطابق عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کا اجلاس کل ایسے عالم میں اختتام پذیر ہوا کہ عرب لیگ ميں شام کی نشست کے حوالے سے وہ اتفاق نہیں کرسکے ۔ عرب لیگ کے سکریٹری جنرل " نبیل العربی " نے بھی اس امر پر تاکید کرتے ہوئے کہ شام کی کرسی عرب لیگ میں خالی رہے گي کہا کہ شام کے بحران کے حل کے لئے " جنیوا ایک" معاہدے پر عملدر آمد کے لئے تدابیر اختیار کی جائیں ۔ دوسری جانب قطر کے وزیر خارجہ نے عرب لیگ کے اجلاس میں ، اپنی شام مخالف پالیسیوں پر تاکید کرتے ہوئے شام میں تعینات دہشت گردوں کی مالی اور اسلحہ جاتی حمایت جاری رہنے پر تاکید کی ہے ۔ ادھر کویت کے وزیر خارجہ شیخ صباح الخالد نے کہا ہے کہ بحران شام کے حل کا واحد راستہ مذاکرات ہیں ۔ انہوں نے کویت میں منعقدہ عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوجی راہ حل نے شام کے بحران کو مزید پیچیدہ کردیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک میں خونریز جھڑپوں کے خاتمے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
23 مارچ 2014 - 19:30
News ID: 514689
عرب لیگ ملکوں کے وزرائےخارجہ ، عرب لیگ میں شام کی کرسی کی سرنوشت کے بارے میں کسی نتیجے پراتفاق نہیں کرسکے ۔