ابنا: اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے 1393 ہجری شمسی سال کو رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے معیشت و ثقافت کے شعبے ميں قومی عزم اور مجاہدانہ مدیریت سے موسوم کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جہادی مینجمنٹ کے ذریعے ایران میں معیشت اور ثقافت کو فروغ حاصل ہوگا ۔ صدر مملکت حسن روحانی نے مزيد کہا کہ ترقی وپیشرفت اور اقتصادی و ثقافتی لحاظ سے خود کفیل ہونے کے لئے قومی عزم و ہمت اور کوشش کی ضرورت ہے اور اس کے عملی جامہ پہننے کے لئے بہترین منصوبہ بندی اور انتظامی صلاحیت کے سوا اور کوئی راستہ نہیں ہے ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے بھی اس بات کر ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کی خارجہ پالیسی، معیشت و ثقافت کے سلسلے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے اس امید کا اظہار کیا کہ ایران کے معاشی شعبے میں جو کوششیں انجام پارہی ہیں ان سے دنیا کے ساتھ خوشگوار اقتصادی تعلقات قائم کئے جا سکتے ہیں ۔ ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے نمائندوں نے بھی ، جہادی مینجمنٹ اور قومی عزم و ارادے کے سائے میں معیشت و ثقافت کے سال کو عملی جامہ پہنانے کے لئے حکومت اور پارلیمنٹ کے درمیان باہمی یکجہتی کی ضرورت پر تاکید کی ۔ واضح رہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نئے ہجری شمسی سال 1393 کے آغاز اور نوروز کی آمد کے موقع پر اپنے پیغام میں نئے سال کو ، قومی عزم وجہادی مدیریت کے ساتھ ثقافت اور اقتصاد کے نام سے موسوم کیاہے ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے نئے سال میں " اقتصاد و معیشت اور ثقافت " کے دو مسئلوں کو تمام مسائل میں اہم قراردیتے ہوئے فرمایا: نئے سال کے نعرے " قومی عزم وجہادی مدیریت کے ساتھ ثقافت اور اقتصاد کے سال" کو عملی جامہ پہنانے کے لئے عوام اور حکام کے درمیان مشترکہ تلاش و کوشش ضروری ہے۔......./169
22 مارچ 2014 - 19:30
News ID: 514611
اسلامی جمہوریۂ ایران کی حکومت کے اراکین اور مجلس شورائے اسلامی کے نمائندوں نے " معیشت و ثقافت کے شعبے میں قومی عزم اور مجاہدانہ مدیریت سے موسوم سال میں ، رہبر انقلاب اسلامی کے عزائم کو عملی جامہ پہنانے پر تاکید کی ہے۔