20 مارچ 2014 - 20:30
خطیب جمعہ تہران، استقامتی معیشت ميں عوام کی مشارکت پر تاکید

تہران کے خطیب جمعہ نے استقامتی معیشت کی اساس کو اقتصادی ، پیداوار اور تعمیری شعبوں میں ایرانی عوام کی شراکت قرراد یا ۔

ابنا: تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام کاظم صدیقی نے آج نماز جمعہ کے خطبوں ميں نئے ہجری شمسی سال 1393 کے آغاز کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایرانی عوام آئندہ سال ميں اپنی اور اپنے ملک کی کامیابی کے لئے زیادہ سے زيادہ کوششیں بروئے کار لائیں گے ۔ انہوں نے رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے اس نئے شمسی سال کو(سال اقتصاد و ثقافت) یعنی " قومی عزم و ارادے اور مجاہدانہ مدیریت کے سائے میں معیشت و ثقافت"  سے موسوم کئے جانے کو انتہائی اچھا اور مدبرانہ اقدام قرار دیا اور استقامتی معیشت کی پالیسیوں پر صحیح طور پرعملدرآمد کے لئے  مقدمات فراہم کئےجانے کی ضرورت پر تاکید کی ۔ حجت الاسلام کاظم صدیقی نےثقافت کے مسئلے توجہ دیئے جانے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے تمام امور کی بنیاد ثقافت ہوتی ہے اور اس اہم مسئلے پر بہت زیادہ توجہ دی جائے  کیو نکہ انسان اعلی ثقافت کے سائے میں کمال اور ترقی کے منازل طے کرتا ہے ۔......./169