ابنا: روس کے صدر ولاديمير پوتين نے ماسکو میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات میں کہا کہ روس چاہتا ہے کہ بین الاقوامی مسائل کے حل میں اقوام متحدہ کا مرکزی کردار ہو . جمعرات کو ماسکو میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے یوکرین کے بحران سمیت بین الاقوامی مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا .ولاديمير پوتين نے کہا کہ ماسکو عالمی بحران اور تنازعات کو حل کرنے کے لئے بان کی مون کی طرف سے کئے جانے والی مؤثر کوششوں کی قدردانی کرتا ہے . واضح رہے کہ یوکرین کے بحران کے حل کے مقصد سے روسی حکام سے بات کرنے کے لئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون ماسکو کے دورے پر ہے . ماسکو کے ایک روزہ دورہ کے بعد وہ كي ایف جائیں گے اور اس مسئلے پر وہاں کے اعلی حکام سے بات چیت کریں گے ۔دوسری طرف روس کے وزیر دفاع سرگئی شوگو اور یوکرین کے عبوری وزیر دفاع يگور تینيوخ کے درمیان یوکرین کے بحران کے حوالے سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی . روسی وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیلیفونی مذاکرات میں دونوں فریقین نے یوکرین میں پیدا بحران کے مختلف پہلوؤں اور جزیرہ نماء كريمياي پر کشیدگی کم کرنے کے طریقوں پر بحث کی ......../169
20 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 514493
روس نے بین الاقوامی امور میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار پر زور دیا ہے .