ابنا: پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں ایک مکان میں مارٹر گولہ پھٹنے سے ایک شدت پسند اور بچے سمیت خاندان کے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایک سیکیورٹی اہلکار نے بتایا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا ایک مقامی کمانڈر عالم دین محسود اپنے گھر میں مارٹر گولہ میں موجود دھماکہ خیز مواد کو ناکام بنانے کی کوشش کررہا تھا کہ اس وقت اچانک سے وہ دھماکے سے پھٹ گیا۔ یہ واقعہ شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے علاقے طلب جان میں پیش آیا، جو پاک افغان سرحد سے قریب واقع ہے۔ اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں عالم دین محسود سمیت 4 خواتین اور ایک بچہ ہلاک ہوگیا۔ اہلکار کے مطابق واقعہ میں 2 دیگر بچے زخمی بھی ہوگئے۔ دوسری جانب علاقے کے ایک مقامی شخص نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
18 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 514417
یہ واقعہ شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے علاقے طلب جان میں پیش آیا، جو پاک افغان سرحد سے قریب واقع ہے۔ اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں عالم دین محسود سمیت 4 خواتین اور ایک بچہ ہلاک ہوگیا۔ اہلکار کے مطابق واقعہ میں 2 دیگر بچے زخمی بھی ہوگئے۔