18 مارچ 2014 - 20:30
مشرقی کيمرون ميں وسطی افریقہ کے 21 ہزار 680 پناہ گزین

آل افريقا انٹرنيشنل سينٹر نے اعلان کيا ہے کہ وسطی افريقہ ميں اقوام متحدہ کے سيکريٹري جنرل بان کي مون کے نمائندے ابوموسي نے بتايا ہے کہ رواں سال ميں جنوري سے مارچ تک صرف مشرقي کيمرون ميں وسطی افریقہ کے 21 ہزار 680 پناہ گزین پہنچے ہيں۔

ابنا: آل افريقا انٹرنيشنل سينٹر نے اعلان کيا ہے کہ وسطی افريقہ ميں اقوام متحدہ کے سيکريٹري جنرل بان کي مون کے نمائندے ابوموسي نے بتايا ہے کہ رواں سال ميں جنوري سے مارچ تک صرف مشرقي کيمرون ميں وسطی افریقہ کے 21 ہزار 680 پناہ گزین پہنچے ہيں۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق وسطی افریقہ ميں تشدد اور بدامني کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد ايک لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد اپنا گھر بار چھوڑ کے کيمرون ميں پناہ گزين ہوئے ہيں۔ ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈ نامي تنظيم نے انساني حقوق کے لئے کام کرنے والے تمام لوگوں سے اپيل کي ہے کہ وسطی افریقہ کے پناہ گزینوں کي مدد ميں تعاون کريں۔ قابل ذکر ہے کہ وسطی افریقہ ميں اينٹي بلاکا نامي تنظيم کے اراکين نے مسلمانوں پر حملے اور ان کا قتل عام بھي شروع کرديا ہے جس کے بعد اس ملک کے مسلمان اپني جان بچانے کے لئے گھر بار چھوڑ کے دوسرے ملکوں ميں پناہ لينے پر مجبور ہوگئے ہيں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲