18 مارچ 2014 - 20:30
بحرین کے بادشاہ پاکستان دورے پر

بحرین کے شاہ شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ پاکستان پہنچ گئے ہیں

ابنا:  اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے ۔بحرین کے شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ پاکستان کے 3 روزہ سرکاری دورے پر پہنچے ہیں جہاں انہوں نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، بعد میں دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے، جن میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم نواز شریف اور بحرین کے وفد کی قیادت بحرین کے شاہ شیخ حمد بن عیسٰی الخلیفہ نے کی، مذاکرات میں دونوں ممالک نے توانائی، غذائی تحفظ اور فضائی خدمات کے شعبے میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا، دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے چھ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے۔ ۔40سال میں بحرین کے کسی بھی سربراہ کا یہ پہلادورہ پاکستان ہے  شام اور خطے کی موجودہ کشیدہ صورت حال کی وجہ سے اس دورے کو مشکوک نظروں سے دیکھا جارہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲