12 مارچ 2014 - 20:30
افغانستان میں جاری بدامنی کے پاکستان پر برے اثرات

پاکستان کے وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغانستان میں جاری بدامنی، پاکستان کی سلامتی پر اثرانداز ہوتی ہے۔

ابنا: پاکستان کے وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغانستان میں جاری بدامنی، پاکستان کی سلامتی پر اثرانداز ہوتی ہے۔ انھوں نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ تمام پڑوسی ملکوں خاصطور سے پاکستان میں امن و سلامتی کیلئے افغانستان میں امن کا قیام ضروری ہے۔ سرتاج عزیز نے ایکبار پھر کہا کہ ان کا ملک، افغانستان میں امن کے عمل کی حمایت کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسلام آباد نے افغانستان سے تشدد کے خاتمے کیلئے افغان حکومت کی جاری کوششوں کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان نے امن کے عمل میں اسلام آباد کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے  پاکستان کے حکام اس عمل کو آگے بڑھانے میں اور زیادہ تعاون کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲