ابنا: اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے امور کے ہائی کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ نائیجیریا میں حالیہ چار ہفتوں کے دوران ہونے والے تشدد پسندانہ واقعات کے باعث ڈیفا کے علاقے کے دوہزار باشندے نائیجر میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کےامور کے ہائی کمشنر کے ترجمان کے مطابق نائیجیریا کے پناہ گزینوں کا کہنا ہے کہ اس ملک میں تشدد کے واقعات میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے۔ اقوام متحدہ کے اس عہدیدار نے مزید کہا ہے کہ نائیجیریا کے شمال مشرق میں تمام فریقوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ عام شہریوں پر حملے بند کردیں اور اختلافات کو ڈائیلاگ کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کریں۔ اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے امور کے ہائی کمشنر کے ترجمان نے کہا کہ شہر یوبہ ، برونو اور آداماوا سے ابھی تک چار لاکھ ستر ہزار ہجرت کر چکے ہیں۔......./169
11 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 513387
اقوام متحدہ نے حالیہ ہفتوں کے دوران نائیجیریا میں تشدد پسندانہ کاروائیوں میں اضافے کی بابت خبردار کیا ہے۔