ابنا: مصر کی مسلح افواج کے ترجمان "احمد محمد علی" نے مزید کہا کہ اس ملک کی سیکیورٹی فورسز نے حالیہ دنوں میں تکفیری دھشتگرد گروہوں سےوابستہ 18 دھشتگردوں کو گرفتار کیا ہے جن میں دو خطرناک ترین دھشتگرد بھی شامل ہیں۔مصر کی فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ ان دھشتگردوں کو صحرائے سینا اور اس ملک کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔ "احمد محمد علی" نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گذشتہ تین دنوں کے دوران مصر کے صوبوں منیا ، فیوم ، اسماعیلیہ ، پورت سعید ،دمیاط اور دقھلیہ سے ان دھشتگردوں کو گرفتار کیا ہے اور ان دھشتگردوں میں جیل سے فرار ہونے والے قیدی بھی شامل ہیں۔......./169
11 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 513386
مصر کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس ملک کے مختلف علاقوں سے18 دھشتگردوں کو گرفتار اورغزہ کی پٹی کے سرحدی علاقے میں 6 سرنگوں کو تباہ کردیا گيا ہے۔