11 مارچ 2014 - 20:30
حماس: مصر کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر سخت ردعمل

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مصر کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

ابنا: تحریک حماس کے ایک اعلی رکن "صلاح البردویل" نے صحافیوں سے گفتگو میں پندرہ مارچ کو مصر میں دھشتگردانہ اقدامات انجام دینے کے لئے تحریک حماس کے فیصلے کے حوالے سے مصری اخبار "الوطن" میں شائع ہونے والی رپورٹ کو بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے اعلی رکن نے تحریک حماس کے خلاف اس قسم کی رپورٹوں کے شائع ہونے کو مزاحمت اور ملت فلسطین کے خلاف دشمنی کے دائرے میں قرار دیا ہے۔  "صلاح البردویل" نے تاکید کی ہے کہ فلسطین کی مزاحمت کے ہتھیاروں کا رخ صرف صہیونی حکومت کی جانب ہے اور تحریک حماس نے کبھی بھی عربی و اسلامی امت کو ہدف نہیں بنایا ہے۔ واضح رہے کہ مصری حکام نے تحریک حماس پر اس ملک کے داخلی امور میں مداخلت اور دھشتگردانہ اقدامات کا الزام عائد کیا ہے جبکہ حماس ان الزام کومسلسل مسترد کر رہی ہے۔......./169