11 مارچ 2014 - 20:30
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ سرد خانے میں ڈالنا ناقابل فہم ہے: منظور وٹو

پریس کانفرنس سے خطاب میں پی پی صوبہ پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ اگر اس معاہدے کو پس پشت ڈالا گیا تو پوری قوم سراپا احتجاج بن کر سڑکوں پر نکل آئے گی۔

ابنا: پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر منظور احمد وٹو نے ایک پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت پی پی کے شروع کئے گئے 850 ارب کے منصوبے التوا میں ڈال کر ملک و قوم کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے، پابندیوں کے باوجود اگر ایران سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی خریدی جاسکتی  ہے تو گیس پائپ لائن منصوبے کو سرد خانے میں ڈالنا ناقابل فہم ہے، انکا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی  گیس پائپ لائن منصوبے کو کبھی سرد خانے میں نہیں ڈالنے دیگی، اگر اس معاہدے کو پش پشت ڈالا گیا تو پوری قوم سراپا احتجاج بن کر سڑکوں پر نکل آئیگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲