ابنا: جاسوسی اور میزائل حملوں میں استعمال ہونے والا اسرائیلی ڈرون چند گھنٹے قبل غزہ کی پٹی میں گرکر تباہ ہوگیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اس کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا بغیر پائلٹ کے یہ طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے غزہ کی پٹی میں گرکر تباہ ہوا ہے۔ اس نے مزید کہا اس واقعہ کے متعلق تحقیقات ہورہی ہیں۔ تحریک حماس سے وابستہ نیوز ایجنسی نے خبر شائع کی ہے کہ اسرائیلی ڈرون غزہ اور مصر کے بارڈر میں گرکر تباہ ہوا ہے۔یاد رہے کہ اسرائیل کے جاسوسی طیارے جاسوسی کے لئے غزہ کی فضا میں اکثر پرواز کرتے رہتے ہیں۔......./169
10 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 513108
جاسوسی اور میزائل حملوں کے لئے استعمال ہونے والا اسرائیلی ڈورن غزہ کی پٹی میں گرکر تباہ ہوگیا ہے۔