10 مارچ 2014 - 20:30
ایڈمرل سیاری: بین الاقوامی سمندری حدود میں موجودگی ایران کا قانونی حق

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے بین الاقوامی سمندری حدود میں موجود رہنے کے لئے ایران کے قانونی حق پر تاکید کی ہے۔

ابنا: ایڈمرل "حبیب اللہ سیاری" نے آج کہا کہ بین الاقوامی پانیوں میں ایران کی موجودگی ، فوجی مقاصد کے لئے نہیں ہے بلکہ یہ موجودگی صرف بین الاقوامی سمندری حدود شعبوں میں موجود رہنے کے معنی میں ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے بین الاقوامی سمندری حدود میں فوجی موجودگی کے لئے ایران کی کوشیشوں پر مبنی بعض مغربی ممالک کے منفی پروپیگنڈے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی کہ زمین کے دو تہائی حصے پر پانی  ہے اور ان میں سے اسّی فیصد دنیا کے آزاد پانی کی قلمرو میں ہے اور کسی خاص ملک سے مختص نہیں ہے۔ ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے ایرانی ہتھیاروں کے حامل بحری جہاز کو روکے جانے کے حوالے سے غاصب صہیونی ریاست کے حالیہ دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل معمولا ایرانوفوبیا کے دائرے میں اس قسم کی تشہیراتی مہم پر اتر آتا ہے۔......./169