10 مارچ 2014 - 20:30
کیتھرین اشٹون کا دورہ ایران مکمل، یورپ ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ کا خواہاں

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کمیشن کی سربراہ نے کہا ہےکہ یورپ اقتصادی و ثقافتی شعبوں میں ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔

ابنا:  ارنا کی رپورٹ کے مطاتق کتھرین اشٹون نے آج ایران کے صوبے اصفہان کے گورنر رسول زرگرپور کے ساتھ ملاقات میں ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے مذاکرات اور یورپی ممالک کے حکام کے حالیہ دورۂ ایران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جوہری مذاکرات کے کامیاب ہونے کی صورت میں، ترقی و پیشرفت کے زیادہ مواقع فراہم ہوں گے۔ ایران کے صوبے اصفہان کے گورنر نے اس ملاقات میں کہا کہ جنیوا مذاکرات اور طے پانے والے جوہری سمجھوتے کے بعد ایران میں یورپی ممالک کے حکام کا آنا جانا بڑھ گیا ہے اور گذشتہ تین ہفتوں کے دوران یورپی ممالک کے آٹھ وزراء خارجہ یا نائب وزراء خارجہ نے ایران کے تاریخی شہر اصفہان کا دورہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کمیشن کی سربراہ کیتھرین اشٹون ایران کا اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد اصفہان سے عمان کے لئے روانہ ہوگئی ہیں، کیتھرین اشٹون نے اپنے دورۂ ایران میں وزیرخارجہ جواد ظریف صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ ملاقات و گفتگو کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲