9 مارچ 2014 - 20:30
سعودی عرب امریکہ اور صیہونی حکومت کے اہداف کی راہ پر گامزن

عالمی امور کے معروف تجزیہ کار اور پاکستان کے ایک سینئر صحافی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی آل سعود حکومت، خلیج فارس کے عرب ملکوں کی تنظیم میں اختلافات کا بنیادی سبب ہے۔

ابنا: عالمی امور کے معروف تجزیہ کار اور پاکستان کے ایک سینئر صحافی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی آل سعود حکومت، خلیج فارس کے عرب ملکوں کی تنظیم میں اختلافات کا بنیادی سبب ہے۔ صفدر رضا نے ریڈیو تہران سے گفتگو میں کہا ہے کہ سعودی عرب، خلیج فارس تعاون کونسل کو اپنی غلط پالیسیوں کا تابع بنانا چاہتا تھا لیکن قطر نے ریاض کی پالیسیوں پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان پالیسیوں کی پیروی نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ خلیج فارس تعاون کونسل اور علاقے کے دیگر ممالک، یہ بات بخوبی جانتے ہیں کہ سعودی عرب امریکہ اور صیہونی حکومت کے اہداف کی راہ میں قدم بڑھا رہا ہے اور کچھ ہی دنوں کی بات ہے کہ سعودی عرب مکمل طرح سے الگ تھلک ہوجائےگا۔ صفدر رضا نے کہا کہ سعودی عرب نے عرب لیگ کے وزراء خارجہ کے حالیہ اجلاس میں شام کی نشست، مخالف گروہوں کو دینے کی کوشش کی تھی لیکن ریاض کو شکست ہوئي۔ عراق اور الجزائر نے سعودی عرب کی اس کوشش پر سخت اعتراض کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲