8 مارچ 2014 - 20:30
۱۶ مارچ کو کریمیا میں ریفرنڈم کا اٹل فیصلہ

مغرب کی تمام تر مخالفت کے باوجود یوکرین کی خود مختار جمہوریہ کریمیا کے حکام اور عوام 16 مارچ کو روس میں ضم ہونے کے بارے میں ریفرنڈم کے اپنے فیصلے پر ڈٹے ہوئے ہیں

ابنا: مغرب کی تمام تر مخالفت کے باوجود یوکرین کی خود مختار جمہوریہ کریمیا کے حکام اور عوام 16 مارچ کو روس میں ضم ہونے کے بارے میں ریفرنڈم کے اپنے فیصلے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ دوسري طرف يورپ کي سيکیورٹي اور تعاون کونسل کے مبصرين ابھي تک کريميا ميں داخل ہونے ميں کامياب نہيں ہوسکے ہيں۔ يوکرين ميں روس کےحاميوں کے ذريعے ہوائي فائرنگ اور انتباہات ديئے جانے کے نتيجے ميں يورپ کي سيکورٹي اور تعاون کونسل کے مبصرين اب تک جزيرہ نمائے کريميا ميں داخل ہونے ميں ناکام رہے ہيں۔ يورپ کي سيکورٹي اور تعاون کونسل کے چون مبصرين نے دو مرتبہ جمہوريہ کريميا ميں داخل ہونے کی کوشش کی ليکن يوکرين ميں روس کے حاميوں نے ہوائي فائرنگ کرکے انہيں کریمیا میں داخل ہونے سے روک دیا۔ يوکرين کے قانوني صدر کو شورش کے ذريعے معزول کرديئے جانے اور يوکرين ميں مغرب نواز ايک عبوري حکومت قائم کرديئے جانے کے بعد روس کي حامي مليشيا اور سيکیورٹي فورسز نے ايک ہفتے قبل جمہوريہ کريميا پر اپنا کنٹرول کرليا ہے۔ واضح رہے کہ يوکرين ميں شورش اور پرتشدد مظاہروں کے بعد اس ملک کے صدر ويکٹريانکويچ روس فرار کرگئے ہیں۔ اس درميان جمہوريہ کريميا کي پارليمنٹ نے گذشتہ جمعرات کو اعلان کيا تھا کہ وہ آئندہ سولہ مارچ کو ايک ريفرنڈم کرارہي ہے جس ميں کريميا کے روس سے الحاق کے بارے ميں فيصلہ کيا جائےگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲